ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ میں کرفیو، 26فروری تک جاری رہے گا

شیموگہ میں کرفیو، 26فروری تک جاری رہے گا

Wed, 23 Feb 2022 20:53:22    S.O. News Service

شیموگہ،23؍فروری (ایس او نیوز) شیموگہ ضلع میں پُرتشددواقعات کے بعد نافذ کئے جانے والے کرفیوکی مدت میں مزید توسیع کی گئی ہے،اس سے قبل محکمہ پولیس نے جمعہ یعنی25 فروری کی صبح6 بجے تک کرفیو نافذکیا تھا،اب اس مدت میں مزید توسیع کی گئی ہے اور26 فروری یعنی بروز ہفتہ کی صبح9 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔

حالانکہ بیرونی علاقوں کوجانے والے بسوں اوردیگر سواریوں کی آمد ورفت پر کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی سرکاری دفاترو بینکوں کو تعطیل دی گئی ہے،مگر روزمرہ کی دُکانوں، بازار،منڈیا ودیگر شاپنگ سینٹرس کو بندرکھاگیاہے۔شہرمیں حالات بہتر ہو ں اس کیلئے کرفیوکی مدت میں توسیع کئے جانے کی بات ضلع انتظامیہ نے کی ہے۔


Share: